ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گورکھپورکے بی آرڈی کالج میں بچوں کے مرنے کا سلسلہ جاری،مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 203 ہوگئیں

گورکھپورکے بی آرڈی کالج میں بچوں کے مرنے کا سلسلہ جاری،مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 203 ہوگئیں

Sat, 19 Aug 2017 22:20:41  SO Admin   S.O. News Service

گورکھپور،19اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہوئی معصوم بچوں کی اموات نے ہر کسی کو جھنجھوڑ دیا تھا لیکن اب بھی یہ معاملہ رکا نہیں ہے،اگست کے17دنوں میں 203بچے ہلاک ہوئے۔

تازہ ترین اعداد و شمار میں، یکم اگست سے 17اگست کو بی آر ڈی میڈیکل کالج سے 203موت کی اطلاع دی گئی ہے۔ان 17دنوں میں، 769مریضوں کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔یوپی کے وزیر صحت سدھارتھ ناتھ سنگھ کا بھی کہنا تھا کہ اگست مہینے میں عام طور پر انسفلائٹس سے زیادہ بچے مرتے ہیں اور یہ اموات بھی ایسی ہی ہیں، 10اگست کو23تو14اگست کو 24سے زیادہ موتیں ہوئیں۔


Share: